اگست کو جڑانوالہ میں پیش آنے والا واقعہ مسیحوں کے لئے یوم سیاہ ہے،پشپ ڈاکٹر امانت مسیح

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشپ ڈاکٹر امانت مسیح نے کہا ہے کہ 16 اگست کو جڑانوالہ میں پیش آنے والا واقعہ مسیحوں کے لئے یوم سیاہ ہے، مسیحی پر امن قوم ہے اور ہمیشہ حق اور انصاف کے لئے آواز بلند کرتے رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں خصوصاً مسیحوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو شہران کندن، عر فان بشیر، انیتا عر فان، شہزان ولیم کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ چند افراد کی جانب قر آن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ قابل مذمت ہے اگر یہ واقعہ حقیقتاً بے حرمتی کا ہے تو ملزمان کو کیفر کر دار تک پہنچا یا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مسیحی پر امن قوم ہے اور ہمیشہ حق اور انصاف کے لئے آواز بلند کرتے رہے ہیں،جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد حکومت کی کاکر د گی پر مختلف سوالات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جڑانوالہ میں مسیحی خاندانوں ذدو کوب حراساں،25سے زائد گھر نذر آتش اور بائبل کی نے بے حرمتی کر تے ہوئے نذر آتش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 16اگست کو جڑانوالہ میں پیش آنے والا واقعہ پاکستان کی 76سالہ تاریخی کا بد ترین واقعہ ہے ایسے واقعات پاکستان کی بد نامی کا سبب بن رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں قانون نام کی کوئی چیز مو جود نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں خصوصاً مسیحوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر ملک کے امن و امان کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ بعد ازاں جڑانوالہ واقعے کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہر ہ بھی کیا گیا۔