نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقرری کے لئے چھ رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقرری کے لئے چھ رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔جمعرات کو اسپیشل سیکرٹری اسمبلی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، سردار عبدالرحمن کھیتران، انجینئر زمرک خان اچکزئی، میر یونس عزیز زہری، محمد نواز کاکڑ، عبدالواحد صدیقی پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل دینے کے بعد مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کی شب 9بجے بلوچستان اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوگا جس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے فراہم کئے گئے چار ناموں میں سے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کو حتمی شکل دی جائے گی۔