آج بھی پارلیمانی کمیٹی نے نگران وزیراعلیٰ کے نام پراتفاق نہیں کیاتومعاملہ الیکشن کمیشن میں چلاجائے گا، ملک سکندرایڈووکیٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ہمارے پاس صرف آج کا دن ہے اگر آج بھی پارلیمانی کمیٹی نے نگران وزیراعلیٰ کے نام پراتفاق نہیں کیاتومعاملہ الیکشن کمیشن میں چلاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ا سپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی کے پاس صرف آج کا دن کا وقت ہے اگر انہوں نے دودنوں میں کمیٹی نے فیصلہ نہیں کیا تو نگراں وزیر اعلی کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا اوروہ 48گھنٹوں میں اعلان کرسکتے ہیں آئین کے مطابق تین نام میں نے دینے ہیں اور تین نام میر عبدالقدوس بزنجو نے دینے ہیں میں نے اپوزیشن سے نگراں وزیر اعلی کیلئے نام دے دیے ہیں اور میر عبدالقدوس بزنجو کے بھی نگراں وزیر اعلی کیلئے نام آگئے ہیں آئین کے مطابق میں نے اپنے تین دن کا جو کام تھا وہ میں نے مکمل کیا اور ہم نے اپوزیشن میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسمبلی میں احسن طریقے سے اپوزیشن کا کردار ادا کیا اور ہم نے ایک دوسرے کے مفادات ملوض خاطر رکھا نگراں وزیر اعلی کے معاملے میں دیگر اپوزیشن اراکین سے بھی ملاقاتیں کی کہ جمعیت علما اسلام نے نگراں وزیر اعلی کیلئے فیصلہ کیا ہے کہ آپ لوگ نگراں وزیر اعلی کیلئے جمعیت علما اسلام کا ساتھ دے اور ہم نے اپوزیشن میں شامل دیگر جماعتوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ آنے والے الیکشن میں یہی پارٹیاں شانہ بشانہ کھڑے ہوکر آئندہ الیکشن بھر پور طریقے سے لڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے