عوام کی خدمت ہی حقیقی سیاست ہے، گورنر ملک عبدالولی کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ میرے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ میرے نزدیک عوام اور بلوچستان کی بہت اہمیت ہے۔ عوام کی خدمت ہی حقیقی سیاست ہے۔ اللہ تعالی نے مجھے عوام کی خدمت کا موقع دیا ہے۔ جس پر میں اللہ کا شکر گزار ہوں اور ہر لمحے عوام کی خدمت کے لیے حاضر رہتا ہوں۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل قابل قدر فلاحی تنظیم ہے۔ تنظیم کے 31 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث مسرت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین،صدارتی تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے گورنر ملک عبدالولی کاکڑ کو خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر مجوزہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ جو انہوں نے قبول کی اور پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی یقین دھانی کرائی۔ جبکہ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کی جانب سے پشین کے دورے کی دعوت بھی قبول کر لی۔ چیئرمین نے نعت اللہ ظہیر نے گورنر کو بتایا کہ فاؤنڈیشن کی 31 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔ جس کو سراہتے ہوئے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کارڈ نے کہا کہ بلا شبہ ملک و قوم کے لئے خدمات انجام دینے والے قابل قدر ہیں۔ ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ جس سے ان میں مزید خدمت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے اس طرح کی شخصیات کو ایک پنڈال میں جمع کرنے کی کوششوں پر چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کو خراج تحسین پیش کیا۔ جبکہ چیئرمین نے مطلع ظہیر نے عوامی خدمات پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کا کڑ کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے