ملک میں تعمیراتی سریے کی فی ٹن قیمت میں 10 ہزار روپے اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ملک میں تعمیراتی سریے کی فی ٹن قیمت میں 10 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا۔10 ہزار روپے کے حالیہ اضافے کے بعد ملک میں تعمیراتی سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی ہے۔صدر آئرن اسٹیل مرچنٹ ایسوسی ایشن حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ ڈالر کے بڑھتے ہوئے بھاؤ کی وجہ سے لوہے کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔