ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) جناح ہاؤس حملے میں نامزد سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل حکام کو دل کی تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کیا گیا۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا مکمل معائنہ کیا اور پی آئی سی میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2گھنٹے تک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رکھا گیا اور ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ ٹھیک آنے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو واپس جیل بھجوا دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے