نوجوانوں کی سیاسی شعور سے مستقبل میں اچھی اور مفید تبدیلی نظر آرہے ہیں، رحمت صالح بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ کے رہاہشگاہ میں ایک پروقار شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں یونین کونسل سریکوران سے تعلق رکھنے والے 80 سے زائد نوجوانوں نے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ سے ملاقات کرکے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ سے متاثر ہو کر میر رحمت صالح بلوچ کی موجودگی میں باقاعدہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا نیشنل پارٹی کے دیگر کارکنان اور مقامی قیادت موجود تھے شمولیت اختیار کرنے والے افراد کے نام درج ذیل ہیں بی این پی عوامی سدوزئی گروپ سے سجاد ولد عبدالحلیم، عامر ولد حفیظ، محسن علی ولد اسلم بلوچ، اسد ولد اسلم بلوچ، فرید احمد بلوچ، سدھیر احمد، حسین نور ولد نور بخش، خورشید ولد نور بخش بلوچ نے اپنے 40 ساتھیوں کے ساتھ بی این پی عوامی سدوزئی گروپ سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے دری اثنا حاتم ولد پیر جان بلوچ، نعیم ولد پیر جان بلوچ، منصور احمد بلوچ سدھیر ولد نعیم بلوچ، نقیب اللہ، عبدالکریم ولد لعل محمد، مہیم ولد عبدالکریم، امام بخش ولد عبدالکریم، سدھیر احمد ولد حاجی حبیب بلوچ، احمد شاہ ولد حاجی حبیب نے اپنے 45 ساتھیوں کے ساتھ بی این پی مینگل سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ شمولیت اختیار کرنے والے افراد سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ھیکہ نوجوان کی نیشنل پارٹی میں شمولیت سے بلوچستان میں مثبت سیاسی عمل جنم لے رہی ہے اور مستقبل میں اچھی اور مفید تبدیلی نظر آرہے ہیں نوجوانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ لوگ قومی جدوجہد میں اہم کردار ادا کریں گے اور نیشنل پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچانے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے