گیس کمپنی گیس میٹر کی تبدیلی کاروبار کا بازار گرم کر رکھا ہے، مولانا عبد الرحمن

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مفتی غلام نبی محمدی مولانا اشرف جان حاجی محمد شاہ لالا حافظ سراج الدین حاجی ولی محمد بڑیچ حاجی ظفر اللہ خانکاکڑ حافظ خلیل احمد سارنگزئی چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ مولانا حافظ سردار محمد نورزئی سالار حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل مولانا سید سعداللہ آغا حاجی صالح محمد حاجی قاسم خان خلجی مولانا محمد عارف شمشیر اور دیگر نے کہا ہے گیس کمپنی کوہرسال میٹر تبدیلی کا منافع بخش کاروبار کا دھندہ بند کرنا ہوگا خفیہ طور پر میٹرلیبارٹری عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے میٹرو پولیٹن ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کیاجائے انہوں نے کہا کہ گیس اہلکاروں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ایک دفعہ پھر ہرسال کی طرح گیس میٹر کی تبدیلی کاروبار کا بازار گرم کر رکھا ہے حالانکہ ایک سال پہلے میٹرزتبدیل کر دیئے گئے

اور بعد میں بھاری جرمانوں کے ساتھ عوام کو لوٹا جارہا ہے اب پھر گیس اہلکار چوروں کی طرح شالدرہ اور مختلف علاقوں میں جب مرد حضرات کام کاج کے لیے بازار جاتے ہیں تو یہ اہلکار گھر والواں کو بغیر بتائے گیس میٹر تبدیل کرنے میں لگ جاتے ہیں یہ عمل نہ صرف روایات کے خلاف ہے بلکہ عوام کے ساتھ انصافی اور ظلم پر مبنی ہے گیس حکام کی جانب سے گیس میٹر تبدیل کر ایک کاروبار بن گیا ہے عوام اس مہنگائی میں ذہنی کوفت میں مبتلا ہے انہوں نے کہا کہ میٹروپولٹین پولٹین انتظامیہ کی جانب سے جائز مطالبات پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنیوالیملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے حکومت نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے مزید اضافہ کیا آج ہڑتالی ملازمین کی حالت بھی تشویشناک ہیانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے چارٹرآف ڈیمانڈ پر فوری عمل درآمد کرکے ملازمین کو مزید اذیت نہ دے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے