یوسف رضا گیلانی کی شہباز شریف سے ملاقات، سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال

لاہور: سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں سینیٹ الیکشن اور حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب پر بات چیت کی گئی ہےلاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز، ایاز صادق مریم اورنگزیب بھی موجود تھےملاقات کے دوران سینیٹ الیکشن اور حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب پر بات چیت کی گئی۔ یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا پیغام پہنچایا یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے ہم عوام کی بات کرتے ہیں، ہم نے پارلیمنٹ کو عزت دی اور اس کی بالا دستی کے لیے کام کیا، جب میں وزیر اعظم تھا تو کبھی اپوزیشن سے تصادم کی نوبت نہیں آنے دی پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سیاست میں اونچ نیچ آتی ہے، ہمیں ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا چاہیے، ہم نے چارٹر آف ڈیموکریسی بھی کیا اور ہم پھر اکٹھے ہوئے ہیں، پی ڈیم ایم ایک حقیقت ہے، پی ڈی ایم کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے