ڈویژنل آئی ٹی آفیسر قلات ڈویژن آفتاب احمد سرپرہ آعلی سطعی تربیتی کورس میں شرکت کیلئے جاپان روانہ
کردگاپ (میر سمندر خان رئیسانی سے)کردگاپ ضلع مستونگ سے تعلق رکھنے والے ڈویژنل آئی ٹی آفیسر قلات ڈویژن آفتاب احمد سرپرہ ICT Core Personnel Development IT Architect کے آعلی سطعی تربیتی کورس میں شرکت کرنے کیلئے جاپان روانہ ہو گئے. اس کورس میں دنیا کے کے 12 ممالک کے IT Experts شرکت کرینگے. جس میں آفتاب احمد سرپرہ پاکستان کی واحد نماہندگی کرینگے.طویل دورانیے کے اس کورس میں جاپان میں جدید ٹیکنالوجی کا مطالعہ کرینگےاس تربیتی کورس میں جاپان کے جامعات کا مطالعاتی دورہ ,جاپان میںIT Industry کی ترقی اور جاپان کے مختلف شہروں کے دورے بھی شامل ہیں.