سر دار عطاء اللہ خان مینگل کی پوری زند گی جدو جہد اور قر بانیوں سے بھر ی پڑی ہے، بلو چستان نیشنل پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام2ستمبر کو کوئٹہ میں عظیم بلوچ قوم وطن دوست رہنماء قومی راہشون سر دار عطاء اللہ خان مینگل کی دوسری بر سی کے جلسے عام کی تیاریوں کے سلسلے میں پروگرام کلی مصطفی آباد نیو بنگلزئی واپڈگریڈ سریاب میں ٹکری محمد اقبال سمالانی کی رہائشگا ہ پر منعقد ہوا۔ جس سے پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری، ضلعی فنانس سیکر ٹری میر محمد اکرم بنگلزئی، حاجی میر عبد الغفور سر پرہ، ظہور کرد، ڈاکٹر قاہر بلوچ، غلام مصطفی مری، ٹکری محمد اقبال سرپرہ، نور احمد اور نصیب اللہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دو ستمبر کو کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ زرغون روڈ پر سہ پہر 3بجے قومی راہشون سر دار عطاء اللہ خان مینگل کے بر سی کے حوالے سے جلسہ عام تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا جس میں ملکی سطح کے سیا سی قومی رہنماء شرکت کر تے ہوئے عظیم قومی پرست رہنماء کو انکے جدو جہد اور قربانیوں پر خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کر یں گے جنہوں نے اپنی پوری زند گی بلو چ قومی بلو چستانی عوام اور ملک کے محکوم و مظلوم قوموں اور کچلے ہوئے طبقات کے خلاف جاری نا انصافیوں ظلم و جبر استمداد کے خلاف غیر جمہوری قوتوں کے خلاف سیا سی طورپر مزاحمت کر تے ہوئے جدو جہد میں گزاری اور طرح طرح کی اذیتوں مشکلات و مصائب کا خندہ پیشانی ثابت قدمی کے ساتھ حالات اور واقعات کا مقابلہ کیا اور کبھی بھی اصولوں پر سودہ بازی نہیں کی وہ ایک سچ گو، اصول پرست سیا سی رہنما تھے جو استماری قوتوں کے مظالم کے خلاف آنکھوں سے آنکھیں ملا کر اسٹیٹ فاروڈ موقف اپنا تے اور نہایت ہی بہا دری اور مدلل انداز میں اپنی سر زمین وقوم کے خلاف نا انصا فیوں پر ڈنکے کی چوٹ پر حقائق اور سخت اصول موقف پیش کر تے۔ مقررین نے کہا کہ سر دار عطاء اللہ خان مینگل جیسے عظیم رہنماء صدیوں بعد بھی پیدا نہیں ہو ں گے جنکی پوری زند گی جدو جہد اور قر بانیوں سے بھر ی پڑی ہے، بلو چستان کے با شعور عوام اپنے عظیم رہنماء کے ساتھ عملی طورپر اظہار یکجہتی کی خاطر اور انہیں سلام پیش کر نے کے لئے 2ستمبر کو اپنے گھروں سے نکل کر جلسہ عام میں شرکت کر کے ثابت کردیں کہ وہ اپنے قومی ہیرو سر دار عطاء اللہ خان مینگل کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کر سکتے ہیں جنکی قربانیوں کے بدولت بلو چستان میں قومی حقوق سائل وساحل قومی واک واختیار حق حکمرانی جمہوری قومی تحریک کو تقویت مل رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ زند ہ قومیں اپنے قومی ہیرو ز کی جدو جہد اور قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر انکے نظریا ت اور فکر و خیال سے وابستہ ہو کر انکے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے انتھک جدو جہد کر یں گے اور اسکی پاداش میں کسی بھی قسم کی قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے۔ سر دار عطاء اللہ خان مینگل ایک فرد کے نہیں بلکہ ایک ادارے کا نام ہے جنہوں نے بلوچ نیشنل لیز م کی سیا ست کو ملکی اور بین القوامی سطح پر متعارف کروا کر دنیاء کی توجہ مبذول کروائی۔ بی این پی کے کارکنا ن عوام کے ساتھ قریبی روابط رکھ کر گھر گھر جا کر لوگوں کو جلسہ عام میں شرکت کر نے کی طرف راغب کر کے اپنی قومی وطنی ذمہ داریوں سے سچی وابستگی کا عملی ثبوت دیں۔