بیلہ پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں علاقہ مکین جاں بحق 1 ڈاکو زخمی حالت میں گر فتار
اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) تاریخی شہر بیلہ کے نواحی علاقے ڈان میں رات تک ڈاکوؤں کا تعاقب اور فائرنگ کا تبادلہ جاری، بیلہ پولیس اورڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے میں علاقہ مکین جان محمد گدور جاں بحق،جبکہ بیلہ پولیس نے سخت مقابلے کے بعد ایک ڈاکو محمد صادق مری زخمی حالت میں گرفتار کرلیا. علاوہ ازیی سخت مقابلے کے بعد تین اور ڈاکو گرفتار۔ڈاکوؤں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،ایک ڈاکو فرار، SHO بیلہ یار محمد کمانڈو،اور انچارج CIA بیلہ محمد امین لاسی کی سربراہی میں بیلہ پولیس اور علاقہ مکین تعاقب کرتے ہوئے جب کہ فائرنگ کا تبادلہ جاری۔SSP لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی،اور SDPO/ DSP اوتھل بیلہ سرکل بھی بیلہ پہنچ گئے،تفصیلات کے مطابق تاریخی شہر بیلہ کے نواحی علاقے ڈان میں بیلہ پولیس اورڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے میں علاقہ مکین جان محمد گدور جو کہ ڈاکوؤں کی نشاندہی کر رہا تھا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔پولیس زرائع کے مطابق بیلہ پولیس نے سخت مقابلے کے بعد ایک ڈاکو محمد صادق مری کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا ہے علاوہ ازیں مزید اور 3 ڈاکوؤں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ڈاکوؤں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔کئی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔SHO بیلہ یار محمد کمانڈو،اور انچارج CIA اوتھل،بیلہ کی سربراہی میں بیلہ پولیس اور علاقہ مکین ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے جب کہ پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ رات تک جاری رہا۔SSP لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی،اور SDPO/ DSP اوتھل بیلہ سرکل بھی بیلہ پہنچ گئے ہیں۔