ایران سے مکران ڈویژن کے اضلاع کیچ،گوادر،پنجگورکوبجلی کی سپلائی میں بدستورکمی کا سامناہے،ترجمان کیسکو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان کیسکو نے کہا ہے کہ ایران سے مکران ڈویژن کے اضلاع کیچ،گوادر،پنجگورکوبجلی کی سپلائی میں بدستورکمی کا سامناہے،ایران کی جانب سے مکران کے علاقوں کے لئے بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں کمی کے باعث اضافی لوڈ مینجمنٹ نا گزیر ہو گیا ہے،ایران سے کیچ،گوادر اور پنجگور کے علاقوں کو دن کے اوقات کار میں 200 میگاواٹ کی بجائے صرف40 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔ترجمان کے مطابق 132kv جیکی گور-مند ٹرانسمیشن لائن سے دن کے اوقات کار میں کیچ تربت کے لئے20میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے اسی طرح132kV پولان،جیوانی ٹرانسمیشن لائنز سے گوادر کے علاقوں کے لئے بھی 20میگا واٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے پنجگور کے علاقوں کو نیشنل گرڈ سے 20میگاوٹ بجلی مل رہی ہے۔ترجمان کے مطابق ایران سے بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں کمی کے بعد مند، تربت،گوادر اور پنجگور کے علاقوں میں اضافی لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے ایران سے بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں اضافہ کے بعد مکران کے تمام علاقوں میں بجلی کی صورتحال معمول پر آجائے گی جسکے بعد اضافی لوڈ مینجمنٹ فوری طور پر ختم کر دی جائیگی ایران کی جانب سے بجلی فراہمی کے کوٹہ میں کمی پر مکران کے صارفین کو پیش آنے والے زحمت پر معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے