5 سال جو اسمبلی میں ہوا وہ ہم سب کیلئے باعث شرم ہے، شاہدخاقان عباسی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 5 سال جو اسمبلی میں ہوا وہ ہم سب کیلئے باعث شرم ہے۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ یہاں جو فرنٹ سیٹ پر آج بیٹھےہیں وہ سارےجیل میں رہے، اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی زحمت نہ کی، یہاں لڑائیاں ہوئیں،کون سی گالیاں ہیں جو یہاں نہیں دی گئیں؟
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ امید ہےاگلی اسمبلی میں آئندہ جوآئیں گےوہ ایوان کا تقدس بحال کریں گے، ہم نے سبق نہیں سیکھا جو سیکھنا چاہیے تھا، یہاں پچھلےدنوں 75 یونیورسٹیوں کے قیام کے بل منظورہوئے، آپ کو ایسے کاموں کو روکنا چاہیے تھا، یہاں عام تاثر یہ ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کرپٹ ہیں۔