پی ڈی ایم میں شامل اتحادی جماعتوں نے مختصر مدت میں ملک کے معاشی حالات کو بہتر بنا نے میں اپنا کردار ادا کیا، مولانا عبد الواسع
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر وفا قی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل اتحادی جماعتوں نے مختصر مدت میں مشکل فیصلے کر کے ملک کے معاشی حالات کو بہتر بنا نے میں اپنا کردار ادا کیا، جمعیت علماء اسلام ملک میں آئندہ ہو نے والے عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور مرکزی شوریٰ کے فیصلوں پر من وعن عمل کیا جائے گا، جمعیت کے کارکن عام انتخابات کی تیاری کے لئے حب سے اپنے اپنے علاقوں میں سر گر میاں تیز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ مولانا عبد الواسع نے کہا کہ وفا قی حکومت نے مشکل حالات میں اہم فیصلے کر کے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور معاشی حالات بہتر کر نے کے لئے دوست ممالک کے ساتھ ملکر ملک کی تر قی و خوشحالی میں اپنا کر دار ادا کیا اور امید کر تے ہیں کہ نگران حکومت موجودہ حکومت کی پالیسوں پر عمل پیرا ہو کر اپنا کردار ادا کرے گی، جمعیت علماء اسلام کے ورکرزکنونشن پر حملے کے باوجود ملکی استحکام کے لئے اپنا کر دار ادا رکریں گے،جمعیت علماء اسلام گزشتہ روز مرکزی شوریٰ کے ہو نے والے فیصلوں کی تو ثیق کر تے ہیں اور جہاں جہاں پر عام انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ ہو تی وہاں صوبائی قیادت ضلعی قیادت کے ساتھ ملکر اس بارے میں فیصلے کرے گی مگر بلو چستان کی سطح پر جمعیت علماء اسلام تمام حلقوں پر اپنے امیدواروں کو کھڑا کرے گی اور امید کر تے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں جمعیت بھا ری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور کارکنوں کو ہدایت کی جا تی ہے کہ وہ عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کرے اور اپنے اپنے امیداروں کی کامیا بی کے لئے گلی کوچوں جاکر عوام کو مطمئن کریں۔