کوئٹہ، قومی پرچم فروخت کر نے والے اسٹال پر دستی بم حملہ سیکورٹی اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں قومی پرچم فروخت کر نے والے اسٹال پر دستی بم حملہ سیکورٹی اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی آپر یشن ذوہب محسن کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے جوائنٹ روڈ پر پردستی بم حملہ قومی پر چم فروخت کرنے والے اسٹال کے قریب ہوا جس کے باعث دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر کو ئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ایس ایس پی آپر یشن نے دھماکے کے بعد جا ئے وقعہ کا دورہ کیا اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے دھماکے سے متعلق بریفنگ لی۔اس موقع پر ایس ایس پی آپر یشن نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ حملہ آروں اور پو لیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے یوم آزادی کی مناسبت سے سیکورٹی الرٹ ہے اور شہر میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پو لیس اہلکار سر ویلنس کر رہے ہیں۔