ہزارہ ایکسپریس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دل انتہائی رنجیدہ ہے،سید حسنین ہا شمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن سید حسنین ہا شمی نے کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہزارہ ایکسپریس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، انہوں نے کہاکہ حادثے میں زخمی ہو نے والے افراد کو فوری طبی امداد اور علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے۔انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہو نے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا ء کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے