این اے 75 سے متعلق سچ بتا دیں ورنہ مجھے بتانا پڑے گا،مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ الیکشن سے متعلق سچ بتا دیں، ورنہ مجھے بتانا پڑے گ مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ دو افراد کے نام میرے پاس آ چکے ہیں یہ دھاندلی نہیں، منظم آپریشن تھا جو اعلیٰ سطح سے مینج ہواان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کرکے پوری رات ایک مقام پر رکھا گیا۔ تحریک انصاف کے سرکردہ اراکین کی موجودگی میں نتائج تبدیل کرائے گئےلیگی رہنما مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ 14 گھنٹے بعد ان کا اچانک باجماعت وارد ہو جانا نچلے لیول کا کام ہےاس سے قبل مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پرویز رشید ایک فرد کا نہیں، سوچ اور نظریے کا نام ہے۔

پرویز رشید کے نااہل ہونے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید جمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے، ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں، وہ کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے، آئندہ بھی نواز شریف کے معتبر ساتھی اور جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے سرمایہ رہیں گےیاد رہے الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی ریٹرننگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل مسترد کر دی ٹربیونل نے بھی پرویز رشید کو سینٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے