وزیراعلی بلوچستان نے ملک کی پہلی ڈیجیٹلائز اور مجموعی طور پر ساتویں مردم شماری کی منظوری کو اہم پیش رفت قرار دے دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ملک کی پہلی ڈیجیٹلائز اور مجموعی طور پر ساتویں مردم شماری کی مشترکہ مفادات کونسل سے متفقہ منظوری کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔اپنے ایک پالیسی بیان میں وزیراعلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے بلوچستان میں صاف وشفاف مردم شماری کا انعقاد یقینی بنایا اسکے باوجود کہ بلوچستان میں طویل فاصلوں، زرائع مواصلات اور انٹرنیٹ جیسی جدید سہولتوں کی عدم دستیابی مردم شماری کے انعقاد میں بڑے چیلنج تھے تاہم حکومتی مشنری اور مردم شماری عملے نے صوبائی سینسز کمشنر نور محمد پرکانی کی قیادت میں ان چیلنجز سے موثر طور پر نمٹنے میں کامیابی حاصل کی وزیراعلی نے کہا کہ حقیقی مردم شماری کے زریعہ ہی عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے اور آبادی کے تناسب سے اس علاقے میں تعلیم وصحت مواصلات اور آبنوشی سمیت دیگر سہولیات بہم پہنچانا ممکن ہو سکتا ہے ترقیاتی یافتہ ممالک نے مردم شماری کو ترقیاتی منصوبہ بندی کی بنیاد بنا کر ہی شہری اور دیہی علاقوں کو ترقی دی وزیراعلی نے کہا کہ حالیہ مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کی شرح میں 3.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے مجموعی آبادی میں 25 لاکھ سے زائد نفوس کا اضافہ ہوا جبکہ 2017 کی مردم شماری میں یہ شرح 3.37 فیصد تھی وزیراعلی نے کہا آبادی کی صیح دستاویز سے این ایف سی میں بلوچستان کے حصے وفاقی ملازمتوں کے کوٹے میں اضافے کے ساتھ ساتھ دیگر عوامل میں بہتری آ? گی جبکہ سیاسی اور انتظامی فائدہ کے علاوہ نئی انتخابی حلقہ بندیوں سے عوامی سہولت اور انتخابی عمل میں شفافیت بھی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے