لورالائی محکمہ لائیو سٹاک مالداری کے شعبے کی بہتری کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہا ہے، سوبان سلیم دشتی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)لورالائی محکمہ لائیو سٹاک مالداری کے شعبے کی بہتری کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہا ہے اور اس کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے کیونکہ بلوچستان میں مالداری کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ لورالائی سمیت تمام بلوچستان کی اسی فیصد آبادی کا انحصار گلہ بانی پر ہے اور مالیاتی کے شعبے کی بلوچستان کے لوگوں کی زندگی میں اہمیت بہت زیادہ ہے اور محکمہ لائیو اسٹاک بھر پور کوشش کررہا ہے کہ اپنے دستیاب وسائل میں رہ کر مالداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرئے اور لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی مضبوطی اور بہتری سے صوبہ کے شہری اور دیہی آبادی کی خوشحالی مالداروں کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور مویشیوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر خوراک کی کمی اور روزگار کے نئے مواقعے فراہم کیے جاسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی نے محکمہ لائیو سٹاک لورالائی کے زیر اہتمام طور خیزی کے مقام پر ویٹرنری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقعہ سینئر صحافی میاں محمد طاہر بشیر آرائیں محکمہ انفارمیشن کے محمود بلوچ اور وہاں موجود مالداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ چیئر مین میونسپل کمیٹی لورالائی عزیز پٹھان، ڈویثرنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اعتبار خان،ڈاکٹر سردار نعمت خان حمزہ زئی، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر عثمان، عبدالباری کاکڑ، بلوچستان پیراویٹس کے صوبائی چیئرمین نصیب خان ناصر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی نے محکمہ لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ اس طرح ویٹرنری میڈیکل کیمپ لورالائی کے دیگر دور دراز علاقوں میں لگا کر مالداروں کو آن کے گھروں کی دہلیز پر ان کے مال مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے مال مویشیوں کو بھی موذی امراض سے محفوظ رکھا جاسکے۔ ڈویثرنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اعتبار خان نے اس موقع پر لورالائی پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بلوچستان غلام رسول تاج،صوبائی وزیر لائیو سٹاک وماحولیات حاجی اکبر آسکانی،اور سیکرٹری لائیو سٹاک ارشد حسین بگٹی کی خصوصی ہدایات اور دلچسپی پر بلوچستان خصوصا لورالائی اور اس کے گردونواح اور دیہاتوں میں جانوروں کی دیکھ بھال علاج معالجے سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ لورالائی کے مالداروں کو مکمل ریلیف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کیچانوروں کی صحت اور ان کو خطرناک اور موذی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے علاج معالجے کیلئے ادوایات ویکسینشن کیلئے خصوصی ویٹرنری میڈیکل کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں تاکہ مالداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس مقصد کیلئیلورالائی اور اس کے گردونواح اور دیہی علاقوں میں جانوروں کی صحت کو بہتر اور بیماریوں سے بچانے کیلئے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ جانوروں کی ویکسینشن اوران کے علاج کیلئے مالداروں کو ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ جس کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹرز اور عملے کے دیگر ارکان لورالائی شہر اس کے گردونواح اور دیہاتوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ڈاکٹر اعتبار خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جانوروں کے علاج معالجے میں کوئی کمی نہ ہواور ساتھ ساتھ مالداروں کو بھی کسی قسم کی پریشانی اور مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کا تمام عملہ مالداروں کی خدمت کیلئے دن رات پیش پیش ہے۔