لاہور میں ڈاکوؤں نے شہری سے 18 لاکھ روپے لوٹ لیے، ویڈیو سامنے آگئی

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں خطرناک حد تک بڑھ گئیں۔ تھانہ غازی آباد کی حدود ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے شہری سے 18 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

سرعام سڑک پر لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ فوٹیج میں دونوں ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق شہری بینک سے رقم نکلوا کر اپنی منزل کی طرف جارہا تھا کہ اس دوران تعاقب کرنے والے ڈاکوؤں نے روک کر واردات کی۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے