پاک چائنا گودر یونیورسٹی کو گوادر میں قائم کی جائے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے قومی اسمبلی کے اس قراداد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فیروز خان نون کے نام سے منسوب کرنے کا ذکر کیاگیاہے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی اس قرارداد کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بابائے بلوچستان میر اغوث بخش بزنجو کے نام سے منسوب کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماج آریہ کوئٹہ میں ہندو کمیونٹی کی سینکڑوں افراد کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے تقریب کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی اس موقع پر ڈاکٹر مالک بلوچ نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے اس بل کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی جس کے ذریعے پاک چائنا گوادر یونیورسٹی کو لاہور میں قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہر سطع پر اس بل کی مخالفت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ پاک چائنا یونیورسٹی گوادر میں قائم کیا جائے، ڈاکٹر مالک بلوچ نے واضع کیا کہ ایسے اقدامات سے نفرتوں اور احسااس محرومی میں مزید اضافہ ہوگا ایسے اقدامات کے پیچھے ایسا مائنڈ سیٹ کارفرما ہے جو ملک میں سیاسی استحکام کا خواہاں نہیں ہے دریں اثنا ڈاکٹر عبالمالک بلوچ نے گزشتہ دو دنوں کے دوران تین پولیس اہلکاروں کے قتل کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کے اور مطالبہ کیا کہ اس دہشت گردی کو روکنے کے لیے حکومت فوری اقدامات کرے اس موقع پر ہندو کمیونٹی کے سینکڑوں افراد نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ وہ بہادر ہندو قابل تحسین ہیں جنہوں نے خان محراب خان اور نواب بگٹی کے شانہ بشانہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا پاکستان کو ایسا ریاست ہونا چاہیے جہاں تمام مذاہب اقوام اور زبان سے تعلق رکھنے والے انسانوں کو برابری کے حقوق حاصل ہوں اور پاکستان قرارداد مقاصد کے تحت نہیں بلکہ قائد آعظم کے ۱۱ اگست کے تقریر کے مطابق ایک سیکولر اور جمہوری ریاست کا تصور دیتا ہے۔ نیشنل پارٹی اقلیت کے ہردکھ درد میں شریک ہیہماری قیادت سیاسی کارکنوں پر مشتمل ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نفرتوں کے بجائے بھائی چارہ کی ضرورت ہے۔ تقریب سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بلوچستان میں خوشحالی ہوگی تو ملک میں استحکام آہیگا اس ملک کو غریب نہیں اشرافیہ لوٹ رہا ہے تقریب سے درشن کمار بگٹی نے بھی خطاب کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے