نواب محمد اسلم رئیسانی، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کا خضدار اور وڈھ میں تیسرے روز بھی پڑاو جاری رہا

خضدار (ڈیلی گرین گوادر) چیف آف سراوان و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کا خضدار اور وڈھ میں تیسرے روز بھی پڑاو جاری رہا مصالحتی وفد نے وڈھ میں سردار اخترمینگل اور میر شفیق الرحمن مینگل سے ایک ہی دن میں دو مرتبہ طویل ملاقاتوں کے بعد رات گئے خضدار پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف سراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی سربراہی میں نوابزادہ میر رئیس رئیسانی ودیگر عمائدین پر مشتمل کوئٹہ سے جانے والا مصالحتی وفد کا پیر کو تیسرے روز بھی خضدار اور وڈھ میں پڑاو جاری رہا، پیر کے روز نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی سربراہی میں مصالحتی وفد نے باڈڑی جا کر میر شفیق الرحمن مینگل سے ملاقات کی بعد ازاں وفد نے مینگل کوٹ میں سردار اختر مینگل اور سردار اسد اللہ مینگل سے طویل ملاقات کے بعد دوبارہ باڈڑی جاکر میر شفیق الرحمن مینگل سے ملاقات کرکے رات گئے مینگل کوٹ میں دوبارہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کی جس کے بعد مصالحتی وفد رات گئے خضدار پہنچ گیا اس حوالے سے رابطہ کرنے پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بتایا کہ بلوچستان بالخصوص وڈھ کے امن کیلئے فریقین سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے بتایا کہ دونوں فریقین کے نمائندہ اجتماع سے ملاقاتوں کا مقصد اس مسئلے کا پر امن حل تلاش کرنا ہے امید ہے کہ دونوں فریقین اس مسئلے کے پر امن حل کیلئے ہماری مدد کریں گے اور ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کو بہت بڑے خونریزی سے بچانے میں کامیاب ہوں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فریقین کے درمیان جنگ بندی برقرار ہے، اس سلسلے میں مزید بات چیت ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے