بلوچستان لیویز فورس کے 94سپاہیوں کو ٹریننگ میں حصہ نہ لینے پر ملازمت سے برطرف کردیا

کوئٹہ :بلوچستان لیویز فورس کے 94سپاہیوں کو ٹریننگ میں حصہ نہ لینے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈائر یکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نے کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، کیچ، گوادر، جھل مگسی، ہرنائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، شیرانی، لورالائی، چاغی، مستونگ اور نوشکی سے تعلق رکھنے والے 94سپاہیوں کو لیویز ٹریننگ سینیٹر خضدار میں ہونے والے 12ہفتوں پر مشتمل بنیادی ٹریننگ میں حصہ نہ لینے پر لیویز فورس ڈسپلنری ایکٹ 2015کے تحت ملازمت سے برطرف کردیا،واضح رہے کہ برطرف کئے جانے والے لیویز سپاہی یکم فروری سے ہونے والے کورس سے غیر حاضر تھے جس کی بنا ء پر انہیں ملازمت سے برطرف کیا گیا اس حوالے سے باقاعدہ حکم نامی بھی جاری کردیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے