اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دوماہ کیلئےشرح سود 22 فیصد برقرار رکھنےکااعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح29 اعشاریہ2 فیصد رہی۔ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 20 سے 22 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ ماہ سے ہم مہنگائی کی پیشگوئی کررہے تھے۔ گذشتہ مالی سال کے اختتام پر مہنگائی کی شرح 29 فیصد رہی ، آئندہ سال کے لیے کمیٹی بیس سے بائیس فیصد مہنگائی کی توقع کررہی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ جولائی سے دسمبر میں مہنگائی میں معمولی کمی آئی۔ مالی سال کی دوسر ششماہی میں تیزی سے مہنگائی میں کمی آئے گی۔ مالی سال 2025ء کے اختتام تک مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد آنے کی توقع ہے۔جمیل احمد کا کہنا تھا کہ اگلے سال کی جی ڈی پی گروتھ 2 سے 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ روس اور یوکرین جنگ کے اثرات ابھی خطے پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے