دو کمسن بہنیں گڈاپ ندی میں ڈوب کر جاں بحق، ایک کو بچالیا گیا

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) گڈاپ ٹاؤن ہاشم گوٹھ کے قریب ندی میں دو سگی بہنیں ڈوب کرجاں بحق ہو گئیں۔ گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے میں دوبچیاں ڈوب کرجاں بحق ہوگئیں جن کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے فاطمہ بقائی اسپتال منتقل کی گئیں۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت 7 سالہ عقیلہ اور 13 سالہ یاسمین کے نام سے کی گئی جو سگی بہنیں تھیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ہاشم گوٹھ کے قریب ندی کے کنارے تین سگی بہنیں کھیل رہی تھی کہ اچانک پانچ سالہ بچی ندی میں ڈوبنے لگی تو دونوں بہنیں عقیلہ اور یاسمین بچی کو بچاتے ہوئے پانی کے ریلے میں بہہ گئیں۔ پانچ سالہ بچی کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔
ایس ایچ او گڈاپ ٹاؤن ندیم صدیقی کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیاں اپنی والدہ کے ہمراہ ہاشم گوٹھ کے قریب بڑے گڑھے میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں کپڑے دھونے گئی تھیں۔

والدہ کپڑے دھونے کے بعد واپس چلی گئی تاہم بچیاں مزید کھیلنے کے لیے وہیں رک گئیں۔ آدھے گھنٹے تک بچیاں واپس نہیں آئیں تو والدہ انہیں تلاش کرتے ہوئے گڑھے تک پہنچیں تو دو بچیاں پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوچکی تھیں۔ پولیس نے کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے