گرمیوں میں بجلی اور سر دیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا ہے، عبد المتین اخونذادہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کے چیئر مین عبد المتین اخونذادہ اور جنرل سیکر ٹری نذر بڑیچ نے کہا ہے کہ ملک میں بد انتظامی کی وجہ سے گر میوں میں بجلی اور سر دیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا ہے، حکومت عوام کو پانی، بجلی، گیس، تعلیم جیسی سہولیات فراہم کر نے میں یکسر طورپر ناکام ہو چکی ہے، واپڈا کے ناروا سلوک کے خلاف 3اگست کو کوئٹہ پریس کلب سے کیسکو کے دفتر تک احتجاجی ریلی نکا لی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے پیر کو رضا وکیل، سر دار حبیب خان سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ 21ویں صدیں میں بجلی کے بغیر گزار کرنا ناممکن ہو گیا ہے واپڈ کے ناروا پا لیسیوں کی وجہ سے صوبے کے تعلیمی ادارے، دفاتر، کاروباراور گھریلومعاملات بری طرح متاثرہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں بد انتظامی کی وجہ سے تمام اداروں کے نظام درھم برھم ہو کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے تمام اداروں میں آفیسران کی بجائے مافیاز موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال سیلاب کے نتیجے میں تباہ ہو نے والے بجلی کے کھمبے آج بھی تباہ حالت میں موجود ہیں لیکن حکومت چند افراد کو مفت بجلی اور پیڑول فراہم کر نے میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو پانی، بجلی، گیس، تعلیم جیسی سہولیات فراہم کر نے میں یکسر طورپر ناکام ہو چکی ہے، ایران جب ہمیں بجلی فراہم کو تیار ہے تو حکومت کیوں ایران سے بجلی نہیں لے رہی ہے؟۔ا نہوں نے کہاکہ بلو چستان میں حکومت اور اپوزیشن نام کی کوئی چیز بھی موجود نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تمام تربنیادی خرابیاں کوئٹہ میں موجود ہیں کیونکہ یہاں ہر وقت خرید وفروخت کا سلسلہ جا ری رہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے