ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا

لاہور ( ڈیلی گرین گوادر) ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ساجد احمد کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور میں مقدمہ درج تھا۔

سب انسپکٹر کامران ذیشان کی سربراہی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے جدید تکنیکی و تحقیقاتی وسائل کو بروئے کارلاتےہوئے انسانی اسمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث اشتہاری کو لاہور سے گرفتار کیا۔ترجمان کے مطابق ملزم ساجد احمد 2016 سے انسانی اسمگلنگ اور ٹریفکنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھا، ملزم نے شہریوں سے انہیں غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے کے لیے رقوم وصول کیں، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے