قومی اسمبلی 11 اگست کو تحلیل کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) حکومت کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے جس کے سبب اتحادی جماعتوں کا اجلاس کچھ روز بعد بلایا جائے گا، مشاورت کے بعد ایڈوائس 11 اگست کو صدر مملکت کو ارسال کردی جائے گی۔ صدر نے دستخط نہ کیے تو اسمبلی ایڈوائس بھجوانے کے 48 گھنٹے بعد خود بخود تحلیل ہو جائے گی، قومی اسمبلی کی مدت 13 اگست کو رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی۔ ایڈوائس ملنے پر صدر مملکت حکومت اور اپوزیشن کو خط لکھیں گے کہ نگران وزیر اعظم کا نام دیا جائے، اتفاق رائے ہونے کی صورت میں تین دن کی مشاورت کے بعد صدر مملکت کو نوٹی فکیشن کے لیے چند گھنٹے ملیں گے۔ اتحادیوں اور حکومت کے اتفاق سے قومی اسمبلی 11 اگست کو تحلیل کیے جانے کا امکان ہے۔حکومت اور اپوزیشن، نگران وزیر اعظم کے لیے تین دن میں مشاورت مکمل کر کے نام بھیجنے کے پابند ہیں، اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن تین روز کے اندر تجویز کردہ ناموں میں سے نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان کردے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے