ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے فرار ہونے والاقیدی گر فتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے فرار ہونے والے قیدی کو گر فتار کر لیا گیا۔ سپرٹنڈنٹ جیل اسحاق زہری کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے فرار ہونے والے قیدی دلاور خان کو پولیس نے کوئٹہ کے علا قے سیٹلائٹ ٹاون سے گرفتار کیا ہے۔ اسحاق زہری کے مطابق سولہ سالہ دلاور خان جیل کے علاوہ تین مرتبہ تھانوں سے بھی فرار ہوچکا ہے، آخری مر تبہ دلاور خان 26 جون کو کوئٹہ جیل سے فرار ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے