سیلاب متاثرین کی دارسی اور بحالی کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے کوششوں میں لگا ہواہوں، حاجی ذابد علی ریکی
واشک(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی دارسی اور بحالی کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے کوششوں میں لگا ہواہوں پہلے مرحلے میں پی ڈی ایم اے حکام سے ملاقات کرکے انہیں متاثرین کی فوری امداد کے لئے کہا ہے۔ان خیالات کا اظہار بسیمہ کے علاقے پتک و شیریزہ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ یہ وقت سیاست و پوائنٹ اسکورننگ کا نہیں بلکہ متاثرہ عوام کی بحالی کے عملی اقدامات اٹھانے کا ہے کیونکہ متاثرین شدید مشکل میں ہیں اور سیلاب نے شدید تبائی مچا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی امدادی اقدمات سمیت ذاتی سطع پر بھی سیلاب زدگان کی مدد کرینگے حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ پتک شیریزہ سمیت بسیمہ و واشک میں سیلاب نے وسیع پیمانے پر نقصانات کئے لوگوں کے گھر فصلات تباہ ہو گئیں ہیں۔حاجی میر ذابد علی ریکی نے سیلاب متاثرین سے ملاقات میں انکی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ بطور نمائندہ انکی آواز بنکر روز اول سے عملی کوششوں میں لگا ہوں انشاء اللہ ہماری محنتیں رنگ لاتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ پتک اور شیریزہ میں سرکاری ڈوزر بھی پہنچ چکی ہے جو راستوں کی بحالی اور ملبوں کو ہٹا کر متاثرین کی مشکلات میں کمی لانے میں تھوڑی مددگار ہو گی اس موقع پر فرزند رخشان میر نعمت اللہ حاجیزئی میر حفیظ اللہ محمد حسنی میر ذین جان محمد حسنی مولوی خدائے رحیم محمد حسنی حاجی شیر خان حاجیزئی محمد علی حاجیزئی و دیگر بھی موجود تھے۔