قلات کی یونین کونسل نیچارہ میں طوفانی بارش و سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد گھر و کچی دیواریں گرگئیں

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات کی یونین کونسل نیچارہ میں طوفانی بارش و سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد گھر و کچی دیواریں گرگئیں، مال مویشی بھی سیلابی پانی میں بہنے کی اطلاعات۔ مواصلاتی نظام درہم برہم، سڑکیں بند ہونے سے نیچارہ و ملحقہ علاقوں کا قلات سمیت دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ مکمل منقطع ہوگیا، صوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ سے بروقت راستے کی بحالی و نقصانات کا جائزہ لینے اور متاثرہ علاقے کے دورہ کرنے کا مطالبہ، چیئرمین یونین کونسل نیچارہ سردار زادہ میر منیر احمد نیچاری نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے روز نیچارہ شہر و گردونواع میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی جوکہ کئی گھنٹے تک جاری رہا شدید بارش کے بعد د ندی و دیگر سیلابی ریلوں سے کلی درک و نیچارہ شہر میں تباہی ہوئی مکانات و دیواریں گر گئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے