جی ایچ کیو حملہ کیس؛ شہریار آفریدی کی ضمانت منظور، فوری رہائی کا حکم

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) جی ایچ کیو حملہ کیس میں شہریار آفریدی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے فوری رہائی کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شہریار آفریدی سمیت دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں عدالت نے شہریار آفریدی اور 5 دیگرکی ضمانتیں منظور کرلیں۔

جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس صفدر سلیم شاہد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور تمام گرفتار ملزمان کو 2، 2 لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کو تھانہ اے آر بازار پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ شہریار آفریدی کے علاوہ ضمانت ملنے والوں میں بالاج خان، شیر سکندر، عصمت خان، حیدر اور خاتون کارکن نازیہ بی بی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے