بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے دوران مزید 2افراد جاں بحق 1بچہ زخمی جبکہ 200سے زائد مکانات کو نقصان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے دوران مزید 2افراد جاں بحق 1بچہ زخمی جبکہ 200سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو بلو چستان کے مختلف اضلاع میں جا ری مون سون کی بارشوں کے دوران کیچ میں سیلابی ریلے میں بہہ جا نے سے ایک شخص جبکہ خضدار میں بھی آسمانی بجلی گر نے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جھل مگسی میں سیلابی ریلے میں بہہ جا نے سے 1بچہ زخمی ہو گیا۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق ہرنائی میں سیلابی ریلے میں 6افراداور بار کھان میں ایک شخص سیلابی ریلے میں بہہ گیا جنہیں لیویز نے ریسکیو کر کے زندہ بچالیا۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق خاران اورڈیرہ بگٹی میں بارشوں سے ہو نے والی تباہ کاریوں کے بعد ٹینٹ، کمبل، مچھر دانیوں سمیت دیگر سامان روانہ کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 19جون سے جا ری بارشوں میں اب تک 7افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے