گزشتہ پانچ سالہ پارلیمانی سفر میں بلوچستان کے صحافیوں نے نہایت مثبت کردار ادا کیا، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نامساعد اور مشکل ترین حالات میں صحافیوں نے نہایت جانفشانی کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کی ہے اور جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں پارلیمانی میعاد کی تکمیل پر بلوچستان کے صحافیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر صحافی سلیم شاہد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سوشل سیکٹر کنسلٹنٹ داؤد ننگیال بھی موجود تھے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالہ پارلیمانی سفر میں بلوچستان کے صحافیوں نے نہایت مثبت کردار ادا کیا اور صوبائی حکومت کے بہتر کاموں کی حوصلہ افزائی اور کمی بیشی پر تنقید برائے تعمیر کا رویہ اپنایا، مجموعی طور پر گزشتہ پانچ سالوں میں صوبائی حکومت اور پریس کے مابین خوشگوار تعلقات استوار رہے اور امید ہے کہ تنقید برائے اصلاح اور مثبت سمت میں رہنمائی کا یہ پائیدار سلسلہ آئندہ بھی جاری و ساری رہے گا، پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے غیر سرکاری ادارے شرکت گاہ بلوچستان کی سئنیر پروگرام افسر سیما بتول اور ایڈمن افسر انور بلوچ نے بھی ملاقات کی اور ویمن پروٹیکشن بل سمیت حقوق نسواں کے لئے مختلف پروگرامز میں معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے وویمن پروٹیکشن بل کے مسودہ کی تشکیل، تینیکی معاونت اور مختلف مشاورتی نشستوں کے انعقاد پر شرکت گاہ کی کاوشوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ شرکت گاہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریدہ شہید سمیت تمام ٹیم نے اس اہم نوعیت کی قانون سازی میں کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی بھرپور معاونت کرکے اسے قابل عمل بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا جس کی بدولت اب بلوچستان میں وویمن پروٹیکشن بل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اسٹینڈنگ کمیٹی کی جائزہ رپورٹ کے بعد کابینہ سے منظوری کے بعد باقائدہ قانون سازی کے لیے یہ بل بلوچستان اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا، شرکت گاہ کی ٹیم نے وویمن پارلیمنٹرین کاکس کی چیئرپرسن و پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خصوصی دلچسپی کی بدولت بلوچستان میں حقوق نسواں اور مفاد عامہ کے بہت سے قوانین کی تشکیل اور منظوری ممکن ہوئی، شرکت گاہ کی ٹیم نے ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریدہ شہید کی جانب سے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کے لئے نیک خواہشات پر مبنی پیغام بھی پہنچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے