کسٹمز حکام کی مختلف کاروائیوں میں 14کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز حکام نے مختلف کاروائیوں میں 14کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد سلیم کی ہدایات پر زیارت کراس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ اور موبائل سکواڈز کنٹرول نے دوران گشت سرخاب مہاجر کیمپ کے قریب ایک ٹرک اور کنٹینر سے دوران تلاشی نئے ٹائرز اسی طرح زیارت کراس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے چیک پوسٹ پر کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں ممنوعہ گوٹکا کی دو لاکھ شاشے، 4000 کلو گرام چھالیہ، چائنز مضر صحت نمک، خشک دودھ، اور انورٹر، واٹس برآمد کر کے بمعہ گاڑیوں کے قبضے میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق برآمد کئے گئے غیر ملکی سامان کی قیمت 14 کروڑ روپے بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق رواں ماہ ابتک ایک ارب روپے کے آس پاس تک کا غیر ملکی اور غیر قانونی سامان برآمد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے