ڈنمارک میں شر پسندوں کی جانب سے اہانت قرآن کے واقعات قابل مذمت اور قابل سزاجرم ہے، دردانہ سدیقی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)قرآن مجید قیامت تک کے لئے انسانیت کی رشد و ہدائت کا سرچشمہ ہے-اس لازوال کتاب کی تقدیس کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کی روح اور اپنی جانوں سے قیمتی فعل ہے ڈنمارک میں شر پسندوں کی جانب سے اہانت قرآن کے واقعات شدید قابل مذمت اور قابل سزاجرم ہے-اور ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی جانب سے اس قبیح حرکت کو جرم نہ گرداننا مزید شرمناک ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی،ڈپٹی سکرٹریز ثمینہ سعید،ڈاکٹرحمیرا طارق،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی امور خارجہ،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق اور صدر لاہور عظمی عمران نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی کے واقعات سے مسلم دنیا کے دل چھلنی ہیں اور اسے انفرادی عمل کہہ کر کلین چٹ نہیں دی جاسکتی،ایسے واقعات کو روکنا ہوگاانہوں نے مزید کہا کہ آج مسلم دنیا کو کردار کے غازی حکمرانوں کی ضرورت ہے جو قرآنی تعلیمات پر خود عمل پیرا ہوکر دنیا کے سامنے عملی نمونہ پیش کرسکیں یورپین ممالک کے حکمران سن لیں کہ کسی بھی الہامی کتاب یا دینی شعار کی بیحرمتی آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ ذہنی پسماندگی کاثبوت ہے قرآن مجید کی بے حرمتی کی ہے درپے وارداتیں مسلم دنیا کے خلاف جذباتی دہشت گردی ہے – اس حوالے سے او آئی سی اور عالمی برادری ڈنمارک اور سویڈن حکومت کی زیر سرپرستی اسلام مخالف سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے پاکستان فوری طور پر سویڈش اور ڈنمارک کے سفیر کو ملک بدر کرے, حکومتمسلم دنیا کے حکمران بالخصوص پاکستان تقدیس قرآن کے ایشو پر امت مسلمہ کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کرے اور بارہا کی جانے والی اشتعال انگیز گستاخی کو اقوام متحدہ میں اجاگر کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے