نصیرآباد میں مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام محکموں کے آفیسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا ہے کہ ضلع نصیرآباد میں مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام محکموں کے آفیسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہے آفیسران اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں تاکہ کسی بھی کٹھن حالات میں عوام کی ہرممکن مدد کی جاسکے الحمدللہ اس وقت نصیرآباد میں حالات نارمل ہیں مگر ہمیں پھر بھی ہمیں کسی بھی قسم کے چیلنجز کے لیے مستعد رہنا ہوگا بی اینڈ آر۔ ذرعی انجینئرنگ اور محکمہ ایریگیشن کے عملے کو مشینری کے ہمراہ الرٹ رکھیں سول ہسپتال ٹراما سنٹر میں ایمرجنسی نافذ رہے گی اور ڈاکٹر پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی خدمات کی انجام دہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ ایکسین بی اینڈ آر بشیر احمد ناصر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی ایکسین پی ایچ ای محمد کاظم لونی قمر الدین زہری تحصیلداران سید محمد شاہ سید ذوالفقار شاہ خاوند بخش منجھو محبوب علی رند قائم خان بنگلزئی محمد جعفر نیچاری عبدالمنان شیخ سمیت دیگر آفیسران شریک تھے اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلداران سے متعلقہ علاقوں میں بارشوں کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی ڈپٹی کمشنر نے احکامات دئیے کہ ضلع بھر میں بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے اور اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی سٹی میں بارشوں کے پانی کا نکالنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بحال رکھنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں تاکہ مسافروں کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ان کٹھن حالات میں عوام کی مدد کرنا ہمارے فرائض منصبی کا اہم جزو ہے اس لئے بغیر کسی رکاوٹ کے کام کا تسلسل جاری رکھا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے