اسلامیہ یونیورسٹی میں منشیات کے 113 ریکارڈ یافتہ طلبا زیر تعلیم ہیں، ڈی پی او بہاولپور

بہاولپور (ڈیلی گرین گوادر) ڈی پی او بہاولپور عباس شاہ نے اسلامیہ یونیورسٹی کے الزامات کو چیلنج کردیا اور کہا ہے کہ ڈرگس اسکینڈل کی عدالتی سطح پر بھی تحقیقات کے لیے تیار ہوں، پولیس کے کسی پر بوگس کیس نہیں بنایا، جامعہ کے اندر منشیات کے 113 ریکارڈ یافتہ طلبا زیر تعلیم ہیں اسلامیہ یورنیورسٹی بہاولپور ڈرگ اینڈ جنسی اسکینڈل کے بارے میں ڈی پی او بہاولپور عباس شاہ کا بڑا بیان سامنے آگیا، ڈی پی او نے جامعہ کی انتظامیہ کے الزامات کو چیلنج کردیا اور انکشاف کیا ہے کہ جامعہ میں منشیات کے ریکارڈ یافتہ 113 طلبہ موجود ہیں۔

اپنے بیان میں ڈی پی او (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر) نے کہا ہے کہ کسی ادارے سے تعصب نہیں، جو چاہے جوڈیشل، ڈویژنل یا صوبائی سطح پر تحقیقات کروالے، جامعہ میں منشیات کے ریکارڈ یافتہ 113 طلبہ زیر تعلیم ہیں، ہمارا ٹارگٹ منشیات فروشی اور اس کا استعمال کرنے والے ہیں یورنیورسٹی نہیں ایسی چیزوں کے تدارک کے لیے انہیں ایکسپوز کرنا چاہیے۔

عباس شاہ نے کہا کہ ادارے میں طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، جنہیں پکڑا ہے وہ یہ دعویٰ نہی کرسکے کہ پولیس نے کوئی بوگس کیس ڈالا، جامعہ ملازمین کی اندرونی ٹھیکوں پر لڑائی میں پولیس کا قصور نہیں، پولیس ملزم سے برآمد شدہ چیزوں پر کارروائی کرتی ہے، موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ کے آنے پر سب سامنے آجائے گا۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس نے خود سے جنسی ہراسانی کیس کو نہیں تاحال چھیڑا، کوئی شکایت لے کر آئے گا تو ہم ضرور کارروائی کریں گے، شواہد جمع کرنے کے بعد مزید ناموں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے