قبائلی رنجشوں کو گفت و شنید سے حل کیا جائے وڈھ جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)عام انتخابات میں عمرانی سیاست زمین بوس ہونگے سوئیڈن انتہائی پسند، اسلامی ممالک انکے سفیروں کو فوری ملک بدر تمام تر تجارتی تعلقات کو منقطع کریں قبائلی رنجشوں کو گفت و شنید سے حل کیا جائے وڈھ جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے وفد کے ہمراہ لہڑی قبیلہ کے سردار سردارزادہ جاوید جان لہڑی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ وفد میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماء یونین کونسل گزگ کے چیئرمین حافظ محمد قاسم لہڑی جمعیت ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ شبیر احمد مدنی حاجی محمد انور لہڑی مولانا فاضل کمندانی ودیگر ہمراہ تھے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوئیڈن نے قرآن مجید کی توہین ایک عالمی سازش ہے اسلامی ممالک سوئیڈن کے سفیروں کو فوری ملک بدر اور ان سے تمام تر تجارتی تعلقات کو منقطع کریں ایسے انتہا پسند ملک کے ساتھ مسلمان کسی قسم کے تعلقات قائم نہ کریں جنہوں نے بار بار مسلمانوں کی جذبات سے کھیل رہے ہیں مسلم ممالک کے سربراہان کو چاہیے کہ اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس طلب کر کے سوئیڈن کے خلاف سخت ایکشن لے قرآن مجید کے توہین کے بارے مجرموں کو سزا کیلئے قانون سازی کریں انہوں نے کہا کہ قبائلی رنجشوں کو گفت و شنید سے حل کریں وڈھ جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں 2023 کے عام انتخابات میں عمران خان کے سیاست زمین بوس ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے