کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث قو می شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث قو می شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثرہ ہو کر رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوہلو میں موسلا دھار بارش کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے بلوچستان پنجاب قومی شاہراہ چھ گھنٹے بند رہی جبکہ بولان میں بارش ہونے پنجرہ پل کے مقام پر کوئٹہ سبی شاہراہ پرایک بار پھر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی جسے اتوار کی شام عارضی طورپر چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھو ل دیا گیا اسی طرح کوہ سلیمان میں شدید بارش کے باعث بی ایم پی چیک پوسٹ راکھی گاج کے مقام پر مٹی کا تودا گرنے سے 6 گھنٹے تک شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل رہی، ہیوی مشینری سے این اے 70 بلوچستان کو پنجاب ملانے والی قومی شاہراہ کو ٹریفک کی روانی کے لئے بحال کردیا گیا، لسبیلہ میں بارشوں سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہوئی جبکہ لاکھڑا کے مقام پر بند ٹوٹنے سے پانچ دیہا ت زیر آب آگئے، بیلہ میں بھی ایک گاؤں زیر آب آیا جبکہ ضلع واشک میں بھی گزشتہ شب بارش کے بعد بسیمہ اور پتک شیریزہ میں مکانات کو نقصان پہنچا۔ اتوار کو صوبے میں دیگر علاقوں قلات،موسی خیل،زیارت،ژوب،شیرانی، قلعہ سیف اللہ،قلات،خضدار،سبی،ہرنائی، با رکھان، لورا لائی،نصیر آباد،ڈیرہ بگٹی،لسبیلہ، آواران، اورماڑہ، گودار، پسنی،تربت،پنجگوراورکیچ میں آندھی،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر مو سلا دھار بارش کا سلسلہ جا ری رہا جس سے صوبے میں گر می کازور ٹوٹ گیا،شہریوں نے باران رحمت برسنے پر سکھ کا سانس لیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج (پیر)کو بھی کوئٹہ، مستونگ، پشین،زیارت،کو ہلو، ژوب،شیرانی، مو سی خیل، قلعہ سیف اللہ،قلات،خضدار،سبی،ہرنائی، بولان، با رکھان، لورا لائی،نصیر آباد،ڈیرہ بگٹی،لسبیلہ، آواران، اورماڑہ، گودار، پسنی، تربت، پنجگور اورکیچ میں آندھی،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن جبکہ بارکھان،کوہلو،شیرانی، ہرنائی،بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ،کیچ،تربت،آواران،پسنی،اورماڑہ اورگوادار کیمقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے