جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادرجمعیت علما اسلام کی طرف سے ملک بھر میں سویڈن میں دوبارہ قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف کوئٹہ منان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے سویڈن کے پر چم کو نظر آتش کردیا مظاہرین کی قیادت ضلعی امیر مولانا عبدالرحمان رفیق قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی ملک سکندر ایڈوکیٹ مفتی روزی خان اور دیگر نے کی مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سویڈن میں قران پاک کی دوبارہ بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی مقررین نے کہا کہ سویڈن میں یکہ بعد دومرتبہ قران پاک کو نظر آتش کرنے کا مقصد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھس پہنچانا ہے پوری دنیا کے مسلمان متحد ہوکر سویڈن حکومت کا مکمل بائیکاٹ کرے حکومت پاکستان سویڈن کا خارجی طور پر مکمل بائیکاٹ کرے تاکہ آئندہ اسطرح کے واقعات کی نوبت ناآئے مسلمان قران پاک دنیا کے انسانوں کے لئے شفیع ہے سویڈن میں یکہ بعد دوبارہ مسلمانوں کے جذبات کو ابھارنے کے لئے اور دل آزاری کے لئے اس طرح کے واقعات رونما کرائے جاتے ہیں تاکہ مسلمانون کو تکلیف پہنچائے مسلمانوں کی مشترکہ تنظیم او آئی سی اور اقوام متحدہ سویڈن حکومت کی مکمل بائیکاٹ کرے اور ان واقعات میں جو ملزمان ملوث ہے ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہو مظاہرین نے سویڈن کے خلاف نعرہ بازی کی اور حکومت پاکستان کو سویڈن حکومت کی خارجہ طور پر بائیکاٹ کا اعلان کرے تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے آج ملک بھر میں جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہروں کا مقصد سویڈن میں بار بار قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف اپنی آواز حکام بالا تک پہنچانا ہے پوری دنیا میں مسلمان سراپا احتجاج ہے اگر یہ سلسلہ نہ روکا تو اسکے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ابھی وقت ہے کہ قران پاک کی بے حرمتی کرنے والے شقی القلب ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے