عام انتخابات وقت پر ہونگے اور آٹھ اگست تک حکومت تحلیل ہو جائے گی، مولانا عبدالغفورحیدری

قلات(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہونگے اور آٹھ اگست تک حکومت تحلیل ہو جائے گی،قران پاک کی مسلسل بے حرمتی پر تمام مسلم ممالک کو سویڈن کے سفرا کو واپس بھیجنا چاہیے،نو مئی کے واقعات پی ٹی آئی اور عمران خان نے پلاننگ کے تحت کیا ہے انہیں شہدا کے یادگاروں کی بے حرمتی پر سزا ملنی چاہیے ہم پہلے سے کہتے آرہے ہیں کہ عمران خان یہودی ایجنٹ اور قادیانیوں کی سہولت کار ہیں اسرائیل کی جانب سے ہمارے معاملات میں مداخلت ناقابل برداشت ہے اقوام متحدہ کواس کا نوٹس لینا چاہیے،پی ٹی آئی کا مستقبل ابھی سے تاریک ہے انتخابات کے بعد پی ٹی آئی نام بھی نہیں رہے گا پی ٹی آئی میں سب مانگے تانگے کے لو گ تھے اب اڑ اڑ کر جا رہے ہیں عمران خان کے متعلق ہمارے خدشات وقت کے ساتھ ساتھ درست ثابت ہورہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قلات میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ امیدہے کہ انتخابات وقت پرہونگے 8 اگست تک اسمبلیاں تحلیل ہونگے انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں اسرائیل کی جانب سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں اوراقوام متحدہ کوایسے اقدامات کانوٹس لیناچاہیے پاکستان ایک آزادخودمختارملک ہیاوراپنے اندرونی فیصلے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اسرائیل کی جانب سیایسے بیانات ہمارے ملکی مفادات میں مداخلت ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مغربی دنیا مسلسل ایسے اقدامات اٹھاکر مسلمانوں کی غیرت اورحمیت کو چیلنج کررہے ہیں ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ممالک مغربی دنیا خاص کر سویڈن کو تیل ودیگر تجارتی وسفارتی تعلقات ختم کی جائے اقوام متحدہ کامقصد پورے دنیا کے انسانوں کے حقوق کاتحفظ ہے مگر دوارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مسلسل مختلف واقعات اورگستاخانہ اقدامات سے مجروح کررہے ہیں اوراس کو وہ اظہار رائے کی آزادی کانام دے رہے ہیں ہم کہتے ہیں کہ یہ اظہاررائے کی آزادی نہیں بلکہ مسلمانوں کی دل آزاری اورکھلی دہشت گردی ہے اس واقعہ کے خلاف جمعیت کے زیراہتمام آج کراچی میں ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے جس کی قیادت ہمارے قائدمولانا فضل الرحمن خودکررہے ہیں جس میں ایسے اقدامات کی بھرپورانداز میں مذمت کی جائے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمارے شروع سے یہی موقت رہی ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت نہیں تھی بلکہ اس میں مختلف جماعتوں سے مفاد پرست اڑ اڑ کرآئے اور دہشت گردوں کاایک جتھہ اورٹولہ تھا جو اپنے اقتدار اورمفادات کی خاطر ہرقسم کے اقدامات اٹھاتے رہے اورآج اسی طرح اب اڑ اڑکر انہیں چھوڑ رہے ہیں اس کیعلاوہ ہم یہ بھی مسلسل کہہ رہے تھے کہ عمران خان یہودی ایجنٹ اورقادیانیوں کا آلہ کا رہے وہ مسلسل یہ کوشش کرتے رہے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کی کرے جس کی بہت بڑی روکاوٹ جمیعت علماء اسلام رہی ہے اس سازش کوہمیشہ ناکام بناتے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کے کیسز سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ عمران خان امریکہ ودیگر مغربی طاقتوں سے پیسے لیئے ہیں اوران کے ایماء پرایسے اقدامات اٹھارہاتھا اور9 مئی کے واقعات اس بات کو واضح کرتی ہے کہ ایسی اقدامات ملک میں بیرونی طاقتیں ہی کرسکتی ہے شہداء کے نشانات اوریادگاروں کو نقصان پہنچانا سوچے سمجھے بیرونی دشمنوں کے منصوبہ بندی کے تحت ہوئے ہیں عمران خان اوراس کے پارٹی نے ملک کی آئین اوراداروں سے بغادت کی ہے لیکن بعض قوتیں اب بھی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں ہم نے مسلسل چار سالوں سے تحرکیں چلائیں اورلاکھوں افراد ان ریلیوں جلسوں میں شریک رہے لیکن ہمارے تحریکوں نے کہیں کسی عوامی تنصیبات یا قومی جگہوں کو نقصان پہنچایا اور نہ ہی کوئی اشتعال انگیز اقدامات اٹھائے گئے اس لیے ہم کہتے ہیں کہ عمران خان اوراس کے حواری ملک دشمنی میں واضح طورپرشامل رہے ہیں ان کوان کی کئے کی سزا ملنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے