وزیراعلیٰ بلوچستان کا وڈھ میں معمولات زندگی کی بحالی پر نواب محمد اسلم خان رئیسانی،اور مصالحتی جرگہ سے اظہار تشکر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وڈھ میں معمولات زندگی کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تنازع کے پر امن حل کے لئے چیف آف ساروان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نوبزادہ لشکری رئیسانی اور مصالحتی جرگہ کے دیگر اراکین سے اظہار تشکر کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ چیف آف ساروان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے تنازعہ کے حل میں قبائلی رہنما کی حیثیت سے قائدانہ کردار ادا کیا جبکہ فریقین نے قبائلی جرگہ پر اعتماد کر کے امن کی بحالی کا راستہ ہموار کیا وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ باہمی تنازعات کے پرامن حل کے لئے بات چیت ہی بہترین راستہ اور قبائلی جرگوں کے زریعہ تنازعات کا حل ہماری دیرینہ روایات کی خوبصورتی ہے وزیراعلیٰ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ کہ مصالحتی جر گہ کی کاوشوں سے وڈھ تنازع کا مستقل بنیادوں پر حل نکلے گا امید ہے کہ فریقین صبر و تحمل اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ وڈھ سمیت صوبہ بھر میں دیرپا امن کے قیام کے لئے دعا گو ہیں۔امن و امان کا قیام اور قبائلی تنازعات کا پر امن حل ہماری اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے