باڑہ بازار حملے میں استعمال گاڑی چوری کی نکلی
پشاور (ڈیلی گرین گوادر) باڑہ بازار میں تحصیل کمپاؤنڈ پر خودکش حملے میں تفتیشی اداروں نے ابتدائی معلومات حاصل کرلیں۔ حملہ آروں کے زیر استعمال گاڑی پنڈی سے چوری کی نکلی۔باڑہ خودکش حملہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے فائرنگ کی، پھر ہینڈ گرینڈ پھینکے ۔
دہشت گرد گیٹ کے قریب آئے تو پولیس کی فائرنگ سے ان کے خود کش جیکٹ پھٹ گئے ۔ تفتیشی ٹیم گاڑی کے مالک تک پہنچ گئی جو چوری ہوئی تھی۔باڑہ حملہ آور کے زیراستعمال گاڑی ایک ہفتہ پہلے راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی۔
گاڑی کی چوری کی ایف آئی آر نیوٹاؤن روالپنڈی کے تھانے میں 12 جولائی کو شکریال کے رہائشی حمزہ نے درج کرائی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق گاڑی 12 جولائی کو سٹی شاپنگ سنٹر روالپنڈی سے چوری ہوئی تھی۔ جس کا نمبر ایل ای جی 9086، ماڈل 2011 اور سفید رنگ کی تھی۔حمزہ کے مطابق وہ سٹی شاپنگ سنٹر میں فیملی کے ساتھ شاپنگ کررہا تھا واپس آیا تو گاڑی غائب تھی، حملہ آور اسی گاڑی میں باڑہ کمپاؤنڈ پہنچ کر گاڑی سے اترے تھے ۔ گاڑی سے کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔