بلوچستان حکومت اور ریاستی ادارے فوری طور پروڈھ میں جنگ بندی کرائیں، میر اسراراللہ زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) بی این پی عوامی کے مرکزی جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی این پی عوامی کے مرکزی میر اسراراللہ زہری نے بلوچستان کے ضلع خضدار تحصیل وڈھ میں تصادم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سربراہ بی این پی عوامی نے سوشل میڈیا کے پیغام میں دوران جنگ بندی کے لئے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ اس قدر آزادانہ بھاری اسلحے کا استعمال کسی بڑے نقصان کا سب بن سکتا ہے بلوچستان حکومت اور ریاستی ادارے فوری طور پر جنگ بندی کرائیں، امن وامان نافذ کرنے والے اداروں کی اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی سمجھ سے بالاتر ہے جھالاوان کے لوگوں نے پہلے سے کئی نقصانات اٹھائے ہیں مزید خون و کشت کو روکا جائے۔ وڈھ میں کشیدگی و جنگ کسی کی مفاد میں نہیں بات چیت کے ذریعے بیٹھ کر مسئلہ کا حل نکلا جائے۔بی این پی عوامی کے مرکزی جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ اور ریاستی ادارے فوری طور پر امن وامان کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے