وڈھ ، فریقین میں شدید فائرنگ کا تبادلہ، بی این پی کا صوبے بھر میں شاہراہوں کو بند کرنیکا اعلان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وڈھ میں فریقین میں شدید فائرنگ کا تبادلہ، بی این پی نے صوبے بھر میں شاہراہوں کو بند کرنیکا اعلان کردیا۔ پرنس آغا موسیٰ جان بلوچ مرکزی سینئر نائب صدر بلوچستان نیشنل پارٹی نے اپنے بیان میں بی این پی کے تمام ضلعی ذمہ داران، مرکزی ذمہ داران، یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز، کونسلران، ممبران، سینئر دوستوں، بی این پی اور سردار اختر جان مینگل کے ہمدردوں کو فوری ہدایت کی جاتی ہے کہ وڈھ میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ مخالفین کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ تمام احباب کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں فوری طور پر تمام روڈ بلاک کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے