میر عبدالقدوس بزنجوسے اپوزیشن اراکین کی ملاقات،نگران سیٹ اپ کے قیام کے حوالے سے مشاورت
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجوسے اپوزیشن اراکین کی ملاقات،نگران سیٹ اپ کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجوسے اپوزیشن اراکین نے ملاقات کی،ملاقات میں آئینی تقاضہ کے مطابق نگران سیٹ اپ کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ باہمی مشاورت سے نگران وزیراعلی کے نام کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیاکہ مشاورت کے مزید دور ہونگے۔