75 سالوں میں ملک دشمن عناصر وہ کام نہیں کر پائے جو اقدار کی لالچ میں ایک شر پسند ٹولے نے کر دیا ہے، ڈاکٹر احسان اللہ خان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جوانان پاکستان نظریاتی بلوچستان کے صدر ڈاکٹر احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ 75 سالوں میں ملک دشمن عناصر وہ کام نہیں کر پائے جو اقدار کی لالچ میں ایک شر پسند ٹولے نے کر دیا ہے، پاکستان کی آزادی ہمیں پلیٹ میں نہیں ملی بلکہ اسکے لئے لاکھوں نوجوان اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر چکے ہیں، سیکورٹی اداروں کے شہداء ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو بشیر خان، جعفر خان اور عبد لحمید کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے 9 مئی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جوانان پاکستان نظریاتی اپنے نظریا تی رہبر جنرل حید گل اور جنرل حمیدگل فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن عظمیٰ گل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی دفاع سالمیت اور تر قی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہو نے والے سیکورٹی فورسز کے نوجوانوں کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں جس قوم نے اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو فراموش کیا ہے نا کامی انکا مقدر ہے۔ انہوں نے وفا قی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلو چستان کے سیکورٹی اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضا فہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر پارٹی کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں عوام کو تکلیف پہنچا انتہائی افسوسناک عمل ہے، چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ سڑکوں کو بند کر نے کا نوٹس لیتے ہوئے قانو ن سا زی کریں۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے امن کو قبائلی دشمنیوں نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے قبائلی عمائدین سے مطالبہ ہے کہ وہ قبائلی دشمنیوں کے خاتمے کے لئے اپنا کر دار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان ایک زرعی صوبہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے یہاں کے زراعت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اہلیاں بلو چستان تمام نہاد نہا د سیا سی جماعتوں کو مسترد کر چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے