بلوچستان ہائی کورٹ نے سروس کے تقاضوں اور مفاد عامہ کے پیش نظر جوڈیشل آفیسران کے تا حکم ثانی تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جا ری کر دئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے سروس کے تقاضوں اور مفاد عامہ کے پیش نظر جوڈیشل آفیسران کے فوری و تا حکم ثانی تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات دئیے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لورالائی طاہر ہمایوں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خضدار، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خضدار محمد انور محمدشہی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ بگٹی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ بگٹی محمد انور سمالانی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لورالائی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ مراد جمالی عبد الحکیم کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مکران بمقام تربت تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مکران بمقام تربت عبد ا لصبور مینگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ مراد جمالی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اللہ یار حیات اللہ کاسی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ژوب، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ژوب عمران صدیق کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مستونگ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلعہ عبداللہ بمقام چمن فدا محمد ترین کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اللہ یار، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کچھی بمقام ڈھاڈر عبد العلی جلال زئی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلعہ عبداللہ بمقام چمن تعینات کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی مبین جن کے پاس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مستونگ کا ایکٹنگ چارج تھا انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کچھی کا ایکٹنگ چارج سونپ دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خضدار منیر احمد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پنجگور کا ایکٹنگ چارج دے دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پنجگور شکیل احمد پلال کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خضدار جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج VIکوئٹہ ظہور احمد لانگو کو پی،اوفسٹ لیبر کورٹ کوئٹہ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پی او فسٹ لیبر کورٹ کوئٹہ تصور نوید کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج VIکوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پنجگور کا اضافی چارج ایکٹنگ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پنجگور منیر احمد کو اضافی ڈیوٹی کے طور پر سونپا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی مبین اور منیر احمد کی ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر مذکورہ بالا تعیناتیاں محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کی چھٹی نمبر FD(R-1)III-55/2006/2591-2690۔۔۔۔مورخہ 6دسمبر 2006کے پیرا (1)کے تحت کی گئی ہیں۔ اعلامیہ میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ ایکٹنگ چارج کی حوالگی باقاعدہ پروموشن کا حق عطانہیں کرتی اور اگلی تعیناتی کی صورت میں اور ایکٹنگ چارج کی مدت پوری ہونے پر جوڈیشل افیسر کو اپنی اوریجنل پوسٹ لوئر سکیل پر تعینات ہونا ہوتا ہے۔